کاشتکار سویابین کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ میں مکمل کریں،زرعی ماہرین

بدھ 24 جنوری 2018 12:53

قصور۔24جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء)کاشتکاروں کو سویابین کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ بروقت کاشت سے بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہوسکے، ماہرین زراعت نے بتایا کہ سویابین ایک نہایت منافع بخش فصل ہے جسے بطور سبزی اور دال استعمال کیاجاسکتاہے لیکن موجودہ دور میں اس کی اہمیت تیلدار فصل کے طورپر بڑھتی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ سویابین کی بہاریہ فصل کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ تک مکمل کرنے کی صورت میں شاندار کراپ کا حصول ممکن ہوسکتاہے، انہوں نے کہا کہ کاشتکار اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے افسران اور فیلڈسٹاف سے معاونت حاصل کرسکتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن سے بھی اس سلسلہ میں مشاورت حاصل کی جاسکتی ہے، کاشتکاروں کو سویابین کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ بروقت کاشت سے بہتر پیداوارکا حصول ممکن ہوسکے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں