قصور :حالات بد ستور کشیدہ،متعدد اسکول اور راستے بند

جمعرات 11 جنوری 2018 10:35

قصور :حالات بد ستور کشیدہ،متعدد اسکول اور راستے بند
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جنوری2018ء):پنجاب کے علاقے قصور میں ننھی زینب کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل پر آج بھی قصور شہر کی فضاء سوگوار ہے ،حالات بد ستور کشیدہ ہیں ،جبکہ متعدد اسکول ،راستے اور ٹریفک بند ہے ۔تفصیلات کے مطابق قصور شہر کے تمام احتجاجی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت تک سراپا احتجاج رہیں گے جب تک زینب کو قتل کرنے والا اصل ملزم نہیں پکڑا جاتا ۔

(جاری ہے)

زینب قتل کے خلاف احتجاج کے دوران گزشتہ روز پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شعیب اور محمد علی کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا جس کی رپورٹ آج  آنے کا امکان ہے اور آج ہی ان کی تدفین کا بھی امکان ہے۔مظاہرین پر فائرنگ کے الزا م میں 2 پولیس اور دو سول ڈیفنس اہلکار گرفتار ہیں جب کہ  مقتولین کے بھائیوں کی مدعیت میں 2 مقدمات 16 نامعلوم پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کیے گئے جس میں قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا، جس کی تصدیق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہوئی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں