اُردو پوائنٹ پاکستان قصورقصور کی خبریںحضرت بابا بلھے شاہ ؒکے عرس مبارک کے موقع پر27اگست کو مقامی چھٹی ہو گی‘نوٹیفکیشن ..

حضرت بابا بلھے شاہ ؒکے عرس مبارک کے موقع پر27اگست کو مقامی چھٹی ہو گی‘نوٹیفکیشن جاری

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اگست2018ء)ڈپٹی کمشنر قصور رانا محمد ارشدنے معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ ؒکے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر27اگست2018ء (بروز سوموار )کو مقامی چھٹی کا اعلان کر دیاہے ۔

(خبر جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کا سالانہ تین روزہ عرس مبارک جو 26تا 28اگست منعقد ہو رہا ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر قصور رانا محمد ارشد نے ضلع بھر میں27اگست (بروز سوموار )کو مقامی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

قصور شہر کی مزید خبریں