گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری

پیر 12 جون 2017 11:10

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء)رمضان المبارک میں گراں فروشوں کیخلاف انتظامیہ کا کریک ڈائون‘ متعدد افرادگرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق اسسٹنٹ کمشنر کوٹرادھاکشن سیف اللہ ساجد‘ تحصیلداروسپیشل مجسٹریٹ قمرمحمودمنج‘نائب تحصیلدارمحموداحمدسندھونے گراں فروشی کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے متعدد دیہات میں امانت علی‘ عامر‘ ابوزر‘ مرزااکرم‘ عدنان نذر‘ محمدوقار شہزاد ‘ محمد اکرم‘محمدعابد وغیرہ کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے اور موقع پر موجود افرادکو پولیس کے حوالے کردیا جبکہ سپیشل مجسٹریٹ و نائب تحصیلدار حافظ محمدجہانگیرنے راجہ جنگ کے علاقے کالوکھارہ جونیکی کے رہائشی انور ولدرحمت ‘ متامیں شوکت علی‘ سیف الدین کالوکھارہ‘رام تھمن میں ارشاد ‘اشفاق ‘طفیل وغیرہ کیخلاف ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پر مقدمات درج کروادیئے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں