ہسپتالوں میں جدید بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ‘وسیم اختر شیخ

منگل 5 دسمبر 2017 11:31

قصور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2017ء)رکن قومی اسمبلی وسیم اختر شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عوام دوست پالیسیوں کی بدولت صحت کے تمام شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ،شعبہ صحت کیلئے 260ارب روپے کا تاریخی بجٹ مختص کیا گیا ہے جس سے ہسپتالوں کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری اور جدید بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،اس شعبے میں حکومت کے اقدامات کو عالمی سطح پر بھی پذیر ائی حاصل ہوئی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں ہیلتھ کنونشن 2017ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیئر مین پبلک فسیلیٹیشن کمیٹی برائے ہیلتھ وزیراعلیٰ افضال حسین زین ‘ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نذیر احمد ‘ڈاکٹرز ‘نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

وسیم اختر شیخ نے کہا کہ صحت مند اور تندرست عوام کسی بھی ملک کی ٹھوس اور پائیدار سماجی و معاشی ترقی کیلئے بنیادی حیثیت کے حامل ہوتے ہیں۔

انہوں نے شعبہ صحت میں بہتری کے حوالے سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ڈاکٹرز مسیحا ہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ یہاں آنیوالے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب جلد ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کر کے نئی تعمیر ہونیوالی ایمرجنسی اور سی ٹی سکین مشین کا افتتاح کرینگے۔اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نذیر احمد نے بتایا کہ موجودہ حکومت کی دلچسپی کی بدولت ہسپتال میں بے پناہ بہتری آئی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں مریض روزانہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی ایمرجنسی کی تعمیر ‘ہیپا ٹائٹس کلینک کا قیام ‘سی ٹی سکین مشین کی دستیابی سمیت دیگر سہولیات کی بدولت اس ہسپتال کو علاقے میں نمایاں مقام حاصل ہو چکا ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں