قصور، پاسبان کی مرکزی رہنما ویرو کوہلی ، مرکزی نائب صدر خلیل احمد آسی کی زینب کی گھرآمد اور اظہارتعزیت

قصور، زینب بیٹی کے ساتھ ظلم ہوا ہے اورہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،خلیل احمد آسی

پیر 15 جنوری 2018 21:46

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2018ء) زینب بیٹی کے ساتھ ظلم ہوا ہے اورہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ظالم درندوں کو انصاف کے کٹہرے پر لانے کیلئے ہم زینت کے والدین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے، پاسبان پاکستان کی مرکزی راہنما بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ خاتون ویرو کوہلی ، مرکزی نائب صدر خلیل احمد آسی کا زینب کی گھرآمد اور اظہارتعزیت ۔

تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پاسبان پاکستان کے وفد نے قصور میں زینب کے گھر اُس کے والدین سے اظہارِتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی زینب کے ساتھ ظلم ہوا ہے اور ہم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم زینب کی آواز بنیں گے اور جب تک ظالم درندوں کو کیفرکردار تک نہ پہنچا دیا گیا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

(جاری ہے)

عالمی ایوارڈ یافتہ خاتون ویرو کوہلی نے کہا کہ ہم نے پچھلے چارسالوں میں سندھ میں وڈیروں کے گھروں سے چار لاکھ سے زاید لوگوں کو آزادکروایا ہے ، میں نے ظلم کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور برداشت کیا ہے میں زینب کے دکھ کو سمجھتی ہوں ۔ مرکزی نائب صدر خلیل احمد آسی نے کہ زینب اب درندوں ،ظالموں کے خلاف جدوجہد کا استعارہ بن گئی ہے اگر عافیہ صدیقی، تانیہ خاصخیلی ، شاہ زیب اور دیگر مظلوموں کو انصاف مل جاتاتو زینت اور اس جیسی معصوم بیٹیوں کے ساتھ ظلم ہرگز نہ ہوتا۔

اس موقع پر ضلعی راہنما ڈاکٹر سید ذوالفقار علی کاظمی اور ڈاکٹر احسان الٰہی ظہیر عابد نے کہا کہ زینت کے قاتلوں کو عبرت ناک انجام تک دوچارکرنا پاسبان پاکستان اور ہم سب کا فرض بن گیاہے اور فرض سے کوتاہی ہم ہرگز نہ کریں گے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں