ترشاوہ پھلوں کی برداشت احتیاط سے کرنے کی ہدایت

منگل 16 جنوری 2018 10:51

قصور۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء)ماہرین زراعت نے باغبانوں و کاشتکاروں کو ترشاوہ پھلوں کی برداشت اور سنبھال کیلئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیاہے اورکہاہے کہ تمام ترشاوہ پھلوں کو اس وقت توڑاجائے جب ان میں مناسب خوشبو‘مٹھاس اور رنگ بن جائے جبکہ بہترطریقہ یہ ہے کہ جب مٹھاس کی مقدار زیادہ اور کھٹاس کم ہو اس وقت پھل کو درخت سے الگ کیاجائے، انہوں نے کہاکہ پھل کو مناسب طریقے سے توڑا جائے ورنہ پھل جلدگل جائے گا اور مارکیٹ میں کم قیمت پائے گا، پھل ہمیشہ قینچی کی مدد سے توڑاجائے اور پھل کی ڈنڈی پھل کے کندھوں کے برابر رکھ کر کاٹی جائے ورنہ دوسرے پھل زخمی ہوں گے اسی طرح اونچائی سے پھل سیڑھی کی مدد سے اتارا جانا چاہئیے اوردرخت کے اوپر چڑھ کر پھل نہ توڑا جائے اورٹوکریوں یاکریٹوں میں ڈال کر ایک جگہ اکٹھاکیاجائے، انہوں نے کہا کہ اگر پھل کا چھلکازخمی نہ ہوا ور چوٹ نہ لگے تو پھل دیرتک اچھی حالت میں سٹورکیاجاسکتاہے اس لئے پھل توڑتے وقت پھل کو زخمی ہونے سے بچایاجائے اور خیال رکھیں کہ درخت کو بھی کوئی نقصان نہ پہنچے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں