قصور ،گردونواح میں ڈکیتی ، راہزنی کی مختلف وارداتیں،نامعلوم ڈاکو لاکھوں لوٹ کر فرار

بدھ 15 مئی 2024 23:23

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) قصور کے گردونواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی دو مختلف وارداتوںمیں نامعلوم ڈاکو ٹریکٹر ،لیزر لینڈ لیول مشین،لاکھوں روپے کیش رقم ،موبائلفون و دیگر سامان لوٹ کر جائے واردت سے فرار۔

(جاری ہے)

تھانہ کگن پور میں مشتاق نے اطلاع دی ہے کہ ماتماں والا کھوہ کے قریب 8/7کس آئے اور اسلحہ کے زور پر ٹریکٹر نمبر ی SK-4055،05لاکھ روپے کیش رقم دو عدد لیزر لینڈ لیو ل مشین لے گئے ہیں جبکہ تھانہ سٹی چونیاں میں صغیر احمد نے اطلاع دی ہے کہ پتوکی روڈ پر دوکس نے گن پوائینٹ پر مجھ سے 1.93لاکھ روپے ،موبائل فون و دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔مقامی پولیس الگ الگ دونوں مقدمات درج کرکے مصرو کاروائی ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں