ایف آئی اے کاچھاپہ، لاکھوں روپے مالیت کے جعلی سپیئر پارٹس برآمد،ایک ملزم گرفتار

جمعرات 18 اکتوبر 2018 21:10

ایف آئی اے کاچھاپہ، لاکھوں روپے مالیت کے جعلی سپیئر پارٹس برآمد،ایک ملزم گرفتار
خانیوال۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ایف آئی اے نے خا نیوال میںچھاپہ مارکر لاکھوں روپے مالیت کے جعلی سپیئر پارٹس برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر ایف آئی اے ملتان انصر عباس ،ساتھی ممتاز قریشی ،اعجاز ،جاوید اقبال اور بھاری پولیس نفری کے ہمراہ قریشی آٹوز بلاک نمبر 09 پر اچانک چھاپہ مار کر ہنڈا کمپنی کے موٹر سائیکل کے لاکھوں روپے جعلی سپیئر پارٹس برآمد کر لیے اور ایک ،ملزم کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے ہنڈا کمپنی کے سپیئر پارٹس برآمد کرکے ایک ملزم نسیم قریشی کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کا بھائی نعیم قریشی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

انسپکٹر ایف آئی اے انصر عباس کے مطابق ملزمان کے خلاف ہنڈا کمپنی ملتان کے نمائند ہ جاوید کی جانب سے تحریری شکایت ملی تھی کی ملزمان عرصہ دراز سے خانیوالشہر گرد و نواح اور دیگر شہروں میں ہول سیل پر ہنڈات کمپنی کی پیکنگ میں جعلی سپیئر پارٹس فروخت کررہے ہیں جس پر یہ کاروائی کی گئی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر434/18 درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں