خانیوال، ڈی پی او کی پولیس ملازمین سے متعلق 42 شوکاز نوٹسز کی سماعت

بدھ 18 ستمبر 2019 16:50

خانیوال۔ 18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے اردل روم لگا کر پولیس ملازمین سے متعلق 42 شوکاز نوٹسز کی سماعت کی اور 30 کیسز کو ضروری کارروائی کے بعد نمٹا دیا جبکہ مسلسل غیر حاضری 2 پولیس ملازمین کو محکمانہ سزائیں سنا کر ان کے خلاف کیسز مزید کارروائی کے لئے ڈی ایس پی کو بھجوادیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے پولیس ملازمین کی مختلف درخواستوں کی بھی سماعت کی۔

عمر سعید ملک نے اس موقع پر کہا کہ کوئی پولیس اہلکار یا افسر کسی غیر قانونی سرگرمی ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، کرپٹ ملازمین کے لئے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران و اہلکار تھانوں میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں