خانیوال،نامعلوم چور گھر کے باہر کھڑی کار لے کر فرار

منگل 22 اکتوبر 2019 15:23

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) نامعلوم چور مقامی شہری کی گھر کے باہر کھڑی کار لے کر فرار ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی وائی بلاک کے رہائشی محمد طاہر ولد عبدالرشید نے اپنی مہران کار ماڈل2015گرے کلرنمبرKW-450مورخہ18اکتوبر کورات کو گھر کے باہر کھڑی کی19اکتوبر کو جب صبح گھر کے باہر آیا تو کار غائب تھی پولیس تھانہ سٹی نے محمد طاہر کی درخواست پر مقدمہ نمبر536/19زیر دفعہ381Aت پ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے دوسری جانب شہریوں نے چوری اور ڈکیٹی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او عمر سعید ملک سے وارداتوں کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں