غیر قانونی ہورڈنگز پر ڈپٹی کمشنر نے رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 20 ستمبر 2018 21:44

خانیوال۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) غیر قانونی نصب شدہ ہورڈنگز پر ڈپٹی کمشنر نے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خانیوال شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی اور خطرناک ہورڈنگز نصب کررکھے ہیں ان میں بیشتر ہورڈنگز سکولوں، کالجوں ،پارکوں کی دیواروں کے ساتھ لگائے گئے ہیں جو کہ غیر قانونی ہیں پھر ان ہورڈنگز کی انکم کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے مقامی شہری چوہدری شہزاد انجم، کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر اشفاق چوہدری نے چیف آفیسر سے مفصل رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں