ڈپٹی کمشنر ڈپٹی کمشنر کی زیر صدات لپولیو مہم بارے جائزہ اجلاس

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:09

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت ضلع خانیوال میں جاری انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں اجلا س منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب اقبال ، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل الرحمان بلال ، نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ارشد ، فوکل پرسن محمد عامر سمیت دیگر محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کیچ اپ ڈے کے دوران کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے لازمی پلائیں اور خاص طور پر خانہ بدوش بستیوں پرخصوصی فوکس کیا جائے تا کہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے پینے محروم نہ رہے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور غفلت کے مرتکب ملازمین کے خالف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں