ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا کی زیر نگرانی مارکیٹ کمیٹی خانیوال کے الیکشن میں بشارت علی بلا مقابلہ چئیرمین منتخب ہوگئے

جمعہ 10 جولائی 2020 18:37

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا کی زیر نگرانی مارکیٹ کمیٹی خانیوال کے الیکشن میں بشارت علی بلا مقابلہ چئیرمین اور غضنفر علی وائس چئیرمین منتخب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ای اے ڈی اے آصف رضا اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع ہر خطاب کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کی نومنتخب عہدیداران سبزی و فروٹ منڈی اور غلہ منڈی کی بہتری کے لئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائینگے۔ ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا نے کہا کہ نومنتخب عہدیداران منڈیوں کے نادہندگان سے سرکاری واجبات کی وصولیاں بھی یقینی بنائیں۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں