خانیوال،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر شہریوں کو سموگ سے محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ ماحولیات کاکریک ڈاؤن تیز ،مزید 6بھٹوں کو سیل کر دیاگیا

پیر 9 نومبر 2020 23:01

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر شہریوں کو سموگ سے محفوظ رکھنے کے لیے محکمہ ماحولیات نے کریک ڈاؤن تیز کردیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات انجینئر سرفراز انجم نے تلمبہ، عبدالحکیم اور میاں چنوں کے مختلف علاقوں میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے اینٹوں کے مزید 6 بھٹوں کو سیل کردیا ڈپٹی کمشنرنے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے انڈسٹریل یونٹس کے مالکان کو بھی سبق سکھانے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی،ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیات دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کریں ضلع میں زنگ زیگ ٹیکنالوجی کے علاوہ کوئی دوسرا بھٹہ کام کرتے نظر نہیں آنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائے۔عوام کے نام اپنے پیغام میں ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ سموگ گلے، ناک،آنکھوں سمیت دیگر بہت سی امراض میں اضافے کا باعث ہے اس لیے اس موقع سے محفوظ رہنے کے لیے شہری بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اگر مجبوری کے تحت گھر سے نکلنا پڑے توحیاتی تدابیر ضرور اپنائیں۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں