پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کے تحفظ کا عالمی دن5جون کو بھرپور انداز سے منایا جائیگا

منگل 1 جون 2021 22:41

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2021ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کے تحفظ کا عالمی دن5جون کو بھرپور انداز سے منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اورشجرکاری کے متعلق عوامی شعور پیدا کرنا ہے اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھرکے بڑے بڑے شہروںاور قصبات میں محکمہ ماحولیات اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام ریلیاں،واکس،مذاکرے اورسیمینارزمنعقد ہوں گے جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ماحول کو آلودگی سے بچانے اور ماحول کی بہتری کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی اہمیت پر زور دیں گے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 80فیصد بیماریوں کا تعلق آلودہ پانی کے استعمال سے ہے جبکہ ماحولیاتی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ بڑھتی ہوئی آبادی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں