موجودہ حکومت زراعت کی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات اُٹھارہی ہے،سید فخر امام

وفاقی وزیرزراعت فخر امام اور بیرسٹر عابد امام کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت وقار احمد خان سے ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

پیر 14 جون 2021 18:33

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) وفاقی وزیرزراعت وفوڈد سیکورٹی اورسابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام اور بیرسٹر عابد امام نے سابق ممبر قومی اسمبلی میجر(ر) آفتاب احمد خان ڈاھا کے بیٹے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق ایم ایس ڈاکٹر وقار احمد خان ڈاھاسے ان کی رہائش گاہ ملاقات کی او ر ضلع کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

سید فخرامام نے میجر (ر)آفتا ب احمد خان ڈاھا (مرحوم )کی گر اںقدر سیاسی خدمات کو سراہا ۔انہوں نے ڈاکٹر وقار احمد خان ڈاہاکو بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔عوامی سماجی اور سیاسی حلقے اسے اہم سیاسی ملاقات قرار دے رہے ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے سید فخرامام نے اس موقع پر بتایا کہ موجودہ حکومت زراعت کی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات اُٹھارہی ہے اور کاشتکار کوریلیف دے رہی ہے ۔کیونکہ پاکستان زرعی ملک ہے اوراس کی ترقی وخوشحالی کا دارمدارزراعت کی ترقی سے وابستہ ہے اس موقع پر معززیںعلاقہ بھی موجود تھے ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں