پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن 27ستمبر کو منایا جائے گا

جمعہ 17 ستمبر 2021 21:11

,جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن 27ستمبر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدسیاحت کی سماجی ،ثقافتی اور معاشی اہمیت سے عوام کو آگاہ کرنا ہے اس دن کے حوالے سے پاکستان ٹور ازم ڈویلپمنٹ اورسماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،واکس اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گاجن میں مقررین سیاحت کے فروغ اور اہمیت کے متعلق روشنی ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

سیاحت کا عالمی دن ہر برس 27ستمبر کوپاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔پاکستان بھی قدرتی حسن کی دولت سے مالا مال ہے،صدیوں پرانی تہذیب کے آثار،ہڑپہ،گندھارا تہذیب،ملتان کی ثقافت اور صوفی ازم بھی سیاحوںکی دلچسپی کے مرکز ہیں لیکن حکومتی عدم دلچسپیوں،معاشی بدحالی ،دہشت گردی اور دیگر عوامل کے باعث ٹور ازم انڈسٹری ابتر صورتحال کا شکار ہے جس کیلئے حکومتی توجہ اور بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں