گلمرگ میں برفانی تودہ گرنے سے ایک غیر ملکی سکائیر ہلاک ، دوسرا زخمی

جمعرات 22 فروری 2024 21:53

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مشہور سیاسی مقام گلمرگ میں برفانی تودہ گرنے سے ایک غیر ملکی سکائیر ہلاک جبکہ دوسرا لاپتہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع بارہمولہ کے علاقے میں واقع گلمرگ افروٹ میں غیر ملکی اسکائیرز کا ایک گروپ برفانی تودے کی زد میں آگیا۔ حکام نے بتایا کہ برفانی تودہ گرنے سے کم از کم پانچ غیر ملکی اسکائیرز تودے تلے پھنس گئے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران تین کو بچا لیا گیا جبکہ ایک ہلاک ہوگیا۔ ایک سکائیر تاحال لاپتہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں