گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹھٹھہ صادق آباد کی ٹیچر شمیم طاہر کےریٹائرڈ ہونے پر ان کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد

بدھ 24 اپریل 2024 19:19

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹھٹھہ صادق آباد کی ٹیچر شمیم طاہر کےریٹائرڈ ہونے پر ان کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا ، جس میں سکول سٹاف سکول کونسل ممبران کی طرف سے مس شمیم طاہر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہیڈ مسٹریس صائمہ نے کہاکہ باعزت ریٹائرمنٹ ملازم کے لئے باعث اعزاز ہوتی ہے مس شمیم طاہر کی تعلیمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گیں، شمیم طاہر نے کہاکہ دوران سروس ساتھی ٹیچرز کے ساتھ گزرا اچھا وقت ہمیشہ یاد رہے گا، اس موقع پر مس شمیم طاہر کو پھولوں کے گلدستے اور تحائف پیش کرتے ہوئے اعزاز شیلڈ سے نوازا گیا، اس موقع پر مسعود احمد نظامی، رانا عبدالروف، طاہر مسعود سانگی، محمد فیصل سانگی، زوہیب سانگی، حمزہ سانگی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

\378

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں