جہانیاں،دوران تلاشی کار سوار سے پسٹل اور گولیاںبرآمد، ملزم حوالات میں بند

ہفتہ 18 مئی 2024 13:57

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) پٹرولنگ پولیس پرویزوالاجہانیاں نے کارروائی کرتے ہوئے دوران تلاشی کار سوار سے پسٹل اور گولیاںبرآمدکرکے ملزم کوحوالات میں بندکردیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پٹرولنگ پولیس پرویزوالاجہانیاںکے انچارج سب انسپکٹر تحسین جاوید،اعجاز Asi محمد عمر، سیف اللہ اور رئیس مرجانہ کے ہمراہ چک نمبر 151 دس آر کے قریب ناکے پر موجود تھے ایک مشکوک کارجی ایل آئی کو رکنے کا اشارہ کیا،ڈرائیور نے کار نہ روکی اور فرارہونے کیلئے رفتار بڑھا دی،پٹرولنگ پولیس پرویزوالا نے ضلعی وائرلیس کنٹرول کو اطلاع دی اور گاڑی کا تعاقب شروع کردیا جو کہ ٹیلی نار ٹاور نزد 158 دس آر گاڑی کو پکڑ لیا دوران تلاشی کار سی1 عدد 30 بور پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں ۔

پٹرولنگ پولیس نے حسیب اللہ سکنہ 99 دس آر کے خلاف تھانہ جہانیاں میں مقدمہ درج کروا کے اسے حوالات میں بند کر وا دیا ہے ۔انچارج پٹرولنگ پولیس پرویزوالا تحسین جاویدنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت اوّلین ترجیح ہے جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں جرائم پیشہ افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں