گراس روٹ لیول پر ترقی ہماری منزل ہے ،رکن قومی اسمبلی محمدخان ڈاھا

اتوار 26 فروری 2017 21:31

خانیوال ۔26فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) رکن قومی اسمبلی محمدخان ڈاہا نے کہا ہے کہ گراس روٹ لیول پر ترقی ہماری منزل ہے اور موجودہ حکومت اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز یونین کونسل بھیرووال کے دورے کے موقع پر عمائدین ،کونسلروں اور دیگر معززین سے بات چیت کررہے تھے، اس موقع پر سابق ناظم پیر ولی اللہ شاہ کھگہ ،وائس چیئرمین یونین یونس انور لودھی ،ناصر شاہ لودھی ،پیر عدنا ن الحق شاہ کھگہ، قاری محمداقبال ،سابق جنرل کونسلر محمد اسحاق بھٹہ، سعید احمد بھٹی ،کونسلر افضل خان ڈاہا ،سرور خان ڈاہا ،مشتاق خان ڈاہا ،منظور خان پہوڑ،چوہدری زاہد اقبال دیگر موجود تھے، ممبر قومی اسمبلی محمدخان ڈاہا نے کہاکہ یونین کونسل بھیرووال کے مختلف چکوک لودھی نگر، بستی عظیم نگر، موچی والا ،مراد والا، شام کوٹ، نانک پور کے سیوریج ،نالیوں ،سولنگ کے لئے ایک کروڑ روپے کی منظوری ہوچکی ہے جبکہ اسی یونین کو نسل کے باقی علاقوں کی سیوریج کے لئے مذید ایک کرو ڑ روپے کے منصوبے جاچکے ہیں، انہوں نے کہاکہ ہم نے جو وعدے کئے پورے کررہے ہیں اور2018تک ان علاقوں کو رول ماڈل بنادیں گے، اس موقع پر وائس چیئرمین یونس انور لودھی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں