210افغان باشندوں کو پاکستان میں داخل ہونے کے دوران گرفتار کرلیا

جمعرات 9 مئی 2024 20:42

210افغان باشندوں کو پاکستان میں داخل ہونے کے دوران گرفتار کرلیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) نوکنڈی کے راستے پاک افغان سرحد سے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 210افغان باشندوں کو پاکستان میں داخل ہونے کے دوران گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نوکنڈی کے سرحدی علاقے سے پاکستان میں داخل ہونے والے 210افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا جن میں 40 خواتین، 20 بچے بھی شامل ہیں گرفتار ہونے والے افراد پاکستان کے راستے ایران جانا چاہتے تھے جنہیں فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے نوکنڈی لیویز کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں