خانیوال ، شدید بارش کے باعث تین واقعات میں ایک بچہ جاں بحق چار خواتین سمت چھ افراد زخمی

جمعہ 6 مارچ 2020 17:24

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2020ء) مسلسل بارش کے باعث تین واقعات میں ایک بچہ جاں بحق چار خواتین سمت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر کا واقعہ میں جاں بحق ہونے والی صحافی کے بیٹے کی وفات میں دلی دکھ کا اظہار جبکہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق کبیروالہ میں الائیڈ سکول کے قریب گھر کی چھت گرنے کے نتیجہ میں مقامی صحافی سید ریاض حسین شاہ کا بیٹا محمد مبین جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

جبکہمیاں چنوں کے نواحی علاقہ چک نمبر 26 پندرہ ایل چوبارے والی گھر کی چھت گر گئی جس کے باعث میں 2 خواتین (راشدہ بی بی، اور مقصود بی بی زخمی ہوگئیںریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔یہ واقع بھی مسلسل بارش کے باعث چھت گرنے سے ہوا ۔کبیروالہ کی نواحی بستی حسین آباد میں گھر کی چھت گر گئی۔ چھت گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی۔ ریسکیو1122ذرائع کے مطابق حادثہ مسلسل بارش کے باعث پیش آیا۔ریسکیو 1122 کے جوانوں نے زخمیوں کو متاثرین کو ملبے کے نیچے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا۔زخمیوں میں ظفر ولداللہ بخش56سالہ ،ظفر ولد خان محمد47سالہ ،ارم مائی دختر ظفر15سالہ ،ثونیا مائیدخترخان محمد24 سالہ شامل ہیں ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں