کھاریاں، احساس راشن پروگرام کیلئے تینوں تحصیلوں میں مقررہ ہدف کے مطابق 98 فیصد سے زائد دکانو ں کی رجسٹریشن کر لی گئی

جمعرات 20 جنوری 2022 16:20

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) احساس راشن پروگرام کے لئے تینوں تحصیلوں کے لئے مقررہ ہدف کے مطابق 98 فیصد سے زائد دکانو ں کی رجسٹریشن کر لی گئی ہے،نیشنل بنک کے مجاز افسران نے رجسٹر ڈ دکانوں کی تصدیق اور رجسٹرڈ دکانداروں کے اکاؤنٹ کھولنے کا آغاز کر دیا ہے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت اجلاس میں بتائیں گئی،فوکل پرسن وقار حسین خان نے اب تک اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر فیصل عباس مانگٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد زبیر اور نیشنل بنک کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ تحصیل گجرات میں 14 سو دکانوں کی رجسٹریشن کا ہدف مقرر کیا گیا تھاجبکہ تحصیل کھاریاں کے لئے 960 دکانیں رجسٹرڈ کرنے کا ٹارگٹ تھا جو 100 فیصد حاصل کر لیا گیا ہے، تحصیل سرائے عالمگیر کے لئے 210 دکانیں رجسٹرڈ کرنے کا ہدف ہے جہاں اب تک 180 دکانیں رجسٹرڈ کی جا چکی ہیں۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی کہ نیشنل بنک تصدیقی عمل کو تیزی سے مکمل کریں اور روزانہ کی بنیادپر اکاؤنٹس کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں