کھاریاں ،فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا معمولی نوعیت کے مقدمہ میں ملو ث دوملز مان کو ذاتی مچلکہ جا ت پر رہا کرنے کا حکم

پیر 29 اپریل 2024 12:14

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، گجرات عامر سلیم رانا نے ہمراہ محمد فاروق اعظم،مجسٹریٹ دفعہ30، گجرات نے ڈسٹرکٹ جیل،گجرات کا دورہ کیا۔ فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈسٹرکٹ جیل،گجرات میں موجود تمام بیرکس خصوصاً خواتین وارڈ، نو عمر وارڈ،ہسپتال اور کچن کا بھی تفصیلی معائینہ کیااوروہاں پر قیدیوں کو دی جانے والی تمام سہولیات بمعہ طبعی سہولیات کابھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل حکام کی موجودگی میں وہاں پر موجود قیدیوں کی شکایات سنیں اور ان کے حل کے لئے منا سب اقدامات کے احکامات صاد ر فرمائے۔ فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی نوعیت کے مقدمہ میں ملو ث 02ملز مان کو ذاتی مچلکہ جا ت پر رہا کرنے کا بھی حکم صادر فرمایا۔فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل انتظامیہ کی طرف سے قیدیوں کو دی جانے والی طبی سہولیات اورکھانے کے انتظامات اور جیل کی صفائی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل،گجرات کو مزید بہتر ی کے لئے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں