شہری اپنی شکایات، مسائل صوبائی مستحب پنجاب میں جمع کرواسکتے ہیں، ملک محمد رفیق

پیر 29 اپریل 2024 12:14

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) کنسلٹنٹ محتسب پنجاب ریجنل آفس گجرات ملک محمد رفیق نے کہا ہے کہ شہری اپنے مسائل کے حل، تعلیمی اسناد کے حصول، میرج گرانٹ، ڈیٹھ گرانٹ، فرد کے حصول، گریجویٹی، پینشن کے حصول، پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر کے اندراج سمیت بلدیاتی اداروں میں شنوائی نہ ہونا بارے شکایات صوبائی محتسب کی ہیلپ لائن 1050 پر شکایات درج کرسکتے ہیں شہری اپنی شکایات، مسائل صوبائی مستحب پنجاب میں جمع کرواسکتے ہیں، 45 سے 60 یوم کے اندر طلبا و طالبات کی شکایات کا ازالہ کیا جائے، شہری شکایات صوبائی مستحب پنجاب کی ہیلپ لائن 1050، ویب سائٹ یا ضلعی دفاتر میں جمع کرواسکتے ہیں، بلا معاوضہ فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی، شکایات پر زیادہ سے زیادہ 60 روز میں فیصلہ کیا جائے گا، درخواست گزار کو بلامعاوضہ اور فوری انصاف فراہم کیا جائے۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں