کھاریاں،کسان دوست پروگرام ،انسداد اسموگ پروگرام کے تحت سبسڈی پر زرعی آلات کی فراہمی کی تقریب

ہفتہ 18 مئی 2024 17:58

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) کسان دوست پروگرام انسداد اسموگ پروگرام کے تحت سبسڈی پر زرعی آلات کی فراہمی کی تقریب ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اطہر لطیف، ڈپٹی ڈائریکٹر ذرعی انجینئرنگ محمد زین سمیت کسانوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی ۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے زرعی آلات کی قرعہ اندازی کی نگرانی کی۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کسان بھائیوں کی فلاح و بہبود اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے بہترین اقدامات کررہی ہے، اسموگ کی روک تھام کے لیے کسانوں کو سپر سیڈر اور رائس اسٹراشریڈر 60فی صد سبسڈی پر فراہم کئے جارہے ہیں، 60 فی صد رقم حکومت پنجاب جبکہ 40 فی صد رقم کسان برادشت کریں گے، مجموعی طور پر 139 کسانوں کو زرعی آلات فراہم کئے گئے، ضلع گجرات میں 123 سپر سیڈر اور 16 رائس اسٹراشریڈر سبسڈی پر فراہم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ضلع بھر سے 223 درخواستوں موصول ہوئیں، شرائط و ضوابط پر پرکھنے کے بعد 139 درخواستیں قرعہ اندازی کے لیے اہل قرار پائے، قرعہ اندازی میں کامیاب کسان بھائی زرعی آلات کی بکنگ کروائے گے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ گزشتہ سالوں سے اسموگ کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا گیا ہے، جس سے بے پناہ مسائل جنم لے رہے ہیں کسان بھائی فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سے گریز کریں، آگ لگانے سے زمین سے نامیاتی مادوں کی تلفی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی مسائل جنم لے رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب اسموگ کی روک تھام کے لیے بہترین اقدامات کر رہی ہے اسی سلسلہ میں کسانوں کو زرعی آلات 60 فی صد سبسڈی پر فراہم کئے جارہے ہیں، کسان ان زرعی آلات سے استفادہ حاصل کریں اور اسموگ کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں