رواں سال خضدار میں والدین اور بچوں کا اعتماد ،گورنمنٹ سکولز میں اضافہ دیکھنے میں آیا

منگل 29 مارچ 2022 16:47

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2022ء) تعلیم کے میدان میں حوصلہ افزاء خبر یہ ہے کہ رواں سال خضدار میں والدین اور بچوں کا اعتماد گورنمنٹ اسکولز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، پرائیویٹ اسکولز کی بجائے طلباء کا سرکاری اسکولز میں داخلے کا رجحان بڑھ تا جارہاہے ۔ ضلع بھر میں 814اسکولز میں 48ہازار 4سے زائد طلباء و طالبات کا داخلہ ہواہے ۔

بوائز ماڈل ہائی اسکول خضدار سٹی میں طلباء کے داخلوں کی تعداد800سے بڑھ کر1100 ہوچکی ہے ۔گرلز ماڈل ہائی اسکول خضدار سٹی میں طالبات کی تعداد 700سے بڑھ کر ایک ہزار تک پہنچ چکی ہے اسی طرح خضدار سٹی اور تحصیلوں میں پچھلے سال کی بنسبت داخلوں میں اضافہ ہوچکا ہے ، ضلعی منتظمین ایجوکیشن گورنمنٹ اسکولز میں پر والدین اور ان کے بچوں کے اعتماد کی وجہ سرکاری اسکولز میں معیارِ تعلیم میں اضافہ اور شعو روآگاہی مہم کو قرار دے رہے ہیں ،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن یعنی کمشنر قلات ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر خضدار کی حوصلہ افزائی بھی اس محنت میں شامل کار ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار نیاز اللہ سمالانی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار رئیس تنویراحمد کرد نے گزشتہ روز خضدار پریس کلب کے دورہ اور وہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ ایک مسلمہ بات ہے کہ گورنمنٹ اسکولز چاہے وہ کسی بھی لیول کے ہو وہاں معیارِ تعلیم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اس کی بڑی وجہ کوالیفائیڈ میل اور فیمیل ٹیچرز کی تعیناتی ہے ۔

جس کا اندازہ اس صورت میں بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے لئے مقابلوں کے امتحانات ہیں وہاں گورنمنٹ اسکولز سے فارغ شدہ امیدوار بڑی تعداد میں کامیاب ہورہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھاکہ سال 2022کے دوران خضدار کے اسکولز میں داخلوں کے رجحان میں کافی حد تک اضافہ چکا ہے گزشتہ سال کی نسبت امسال گورنمنٹ اسکولز میں داخلوں کی تعداد تیس سے چالیس فیصد تک بڑھ چکی ہے یہ سب منتظمین تعلیم تعلیمی اداروں کے ہیڈ ماسٹرز اور ٹیچرز کی محنت کوشش اور کاوشوں کا نتیجہ ہے اس میں ہم کمشنر قلات ڈویژن ڈپٹی کمشنر خضدار اور محکمہ تعلیم کے سربراہاں کی حوصلہ افزائی اور ہدایات بھی شامل ہیں ان سب کی ہدایات کی روشنی میں ہم نے ایک ٹیم ورک کے تحت کام کرکے گورنمنٹ اسکولز کو ان کا مقام دلانے میں کامیاب ہوئے ہیں اس کے اثرات آنے والے مستقبل پر کافی حد تک مرتب ہونگے ۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن خضدار نیاز اللہ سمالانی نے کا کہنا تھاکہ خضدار کے شہری اور دیہی اور دور دراز علاقوں میں قائم 814اسکولز میں 48ہزار سے زائد بچے داخل ہیں اور وہ زیورِ تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں حکومت جس حد تک فنڈز ان تعلیمی اداروں پر خرچ کررہی ہے اب بتدریج یہ تعلیم ادارے وہ نتائج بھی دے رہے ہیں ہم پُر عزم ہیں کہ آنے والے مستقبل میں سرکاری اسکولز بریک تھرو نتائج دینے میں کامیاب ہونگے ڈی ای او خضدارنیاز اللہ سمالانی کا کہنا تھاکہ ترقی کار از تعلیم میں میں پوشیدہ ہے اس حوالے سے والدین سمیت تمام طبقات کو اپنا کردار نبہانا چاہیے اور اپنے بچوں کو نہ صر ف تعلیم دیں بلکہ ان کی پڑھائی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے انہیں باصلاحیت تعلیم یافتہ بنائیں تعلیم کی ہر صورت میں حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے حکومت اور محکمہ ایجوکیشن خضدار میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھار ہے ہیں جس کے اچھے نتائج اور ثمرات برآمد ہونگے ۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار رئیس تنویراحمد کرد کا کہنا تھاکہ گورنمنٹ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی سینکڑوں آسامیاں خالی ہیں جیسے ہی ٹیچنگ کی ان خالی پوسٹس پربھر تیاں ہونگیں تو اساتذہ کی کمی پوری کرنے میں مدد ملے گی اساتذہ کی خالی آسامیوں پر محکمہ ایجوکیشن جلد بھرتی کرنے کا پلان بنارہاہے ان کا کہنا تھاکہ ضلع بھر میں 550نان گزٹڈ اور 150سے زائد گزٹڈ ٹیچرز کی آسامیاں خالی ہیںیہ پوسٹس جلد مشتہر ہونگے اور ان پر کوالیفائیڈ نوجوانوں کو بھرتی کیا جائیگاڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار ئیس تنویر کرد کا مذید کہنا تھاکہ معیارِتعلیم پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں ہے اس حوالے سے تمام طبقات ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناخواندگی کے خاتمہ اور تعلیم کو عام کرنے کیلئے محکمہ ایجوکیشن کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں ہم سب مل کر تعلیمی معیار میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں