کرخ کے قریب وروم کے مقام پر پک اپ الٹنے کے باعث دو افراد جاں بحق

اتوار 23 ستمبر 2018 21:50

خضدار۔ 23ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) کرخ کے قریب وروم کے مقام پر پک اپ الٹنے کے باعث دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب مولہ سے خضدار آنے والی پک اپ وروم کے مقام پر الٹ گئی حادثے کے نتیجے میں دو افراد عبدالحمید ولد مزار خان ساکن مولہ اور حافظ محمد رمضان ساکن خضدار موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لیویز نے لاشیں قبضے میں لیکر کرخ اسپتال منتقل کردیا۔حادثہ پک اپ کا اگلا ٹائر برسٹ ہونے کے بعد ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹنے کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں