ملک میں معیشت اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے تجربہ کار حکمرانوں کی اشد ضرورت ہے ،نواب ثناء اللہ خان زہری

اس وقت ملک میں جو بے یقینی کی کیفیت و صورتحال ہے اس کی بڑی وجہ حکمرانوں کا گوڈ گورننس اور عوامی حکمرانی سے نابلد ہونا ہے ،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان

بدھ 16 ستمبر 2020 20:27

ملک میں معیشت اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے تجربہ کار حکمرانوں کی اشد ضرورت ہے ،نواب ثناء اللہ خان زہری
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ ملک میں معیشت اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے تجربہ کار حکمرانوں کی اشد ضرورت ہے اس وقت ملک میں جو بے یقینی کی کیفیت و صورتحال ہے اس کی بڑی وجہ حکمرانوں کا گوڈ گورننس اور عوامی حکمرانی سے نابلد ہونا ہے ، ملک میں روپے کی قدر کو مستحکم ، معاشی بد حالی اور بین الاقوامی دنیاء میں پاکستان کی وقار کو بلندکرنے کی چاہت اب خواب لگتی ہے ۔

ملک میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے قوم تمام اشیاء پر ٹیکس برابر انداز میں دے رہی ہے اس کے باوجود عوام کے لئے زندگی گزارمشکل بن چکی ہے اب بھی وقت ہے کہ ملک کو قوم کی مرضاء کے مطابق چلا یا اور اس کی معیشت کو منزلِ مقصود کی جانب لیجایا جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ (ن) ضلع خضدار کے ترجمان نصراللہ شاہوانی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا کہنا تھاکہ ہمارے دور میں بلوچستان میں عوامی حکمرانی کا حقیقی معنوں میں نفاذ تھا ،عوام کے لئے ہم نے اچھا پروگرام اور وژن دیا جس میں لوگوں کو سہولیات ملی ، تعلیمی ادارے ، مراکزصحت بنے اور پورے بلوچستان میں ترقیات منصوبے نظر آئے ، آج کے بلوچستان میں اور اس وقت میں بلوچستان میں بہت زیادہ فرق نظرآتاہے ۔

آج بھی اگر بلوچستان میں کہیں کام ہورہاہے یا کوئی منصوبہ زمین پر نظر آرہاہے تو وہ ہمارے دور کے شروع کیئے گئے منصوبے ہیں جن کی بنیاد ہم نے رکھی اور عوام کے لئے ترقیاتی اور فلاحی پروگرام دیا ۔ بلوچستان کو پسماندگی اور غربت سے نکالنے کے لئے ٹھوس حکمت عملی مرتب اور زیادہ سے زیادہ عوام کو ریلیف دینا ہوگا ورنہ عوام کی پسماندگی اور مایوسی مذید بڑھے گی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں