وزیر اعلیٰ بلوچستان کابزرگ سیاستدان سردار عطاء اللہ خان مینگل کے انتقال پر سردار اختر جان مینگل سے تعزیت

ہفتہ 11 ستمبر 2021 17:21

وزیر اعلیٰ بلوچستان کابزرگ سیاستدان سردار عطاء اللہ خان مینگل کے انتقال پر سردار اختر جان مینگل سے تعزیت
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2021ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سابق وزیراعلی بلوچستان بزرگ سیاستدان سردار عطاء اللہ خان مینگل کے انتقال پر سردار اختر جان مینگل سے تعزیت کی۔وزیر اعلی کے ہمراہ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل ،صوبائی وزیر سی این ڈبلیو میر عارف جان محمد حسنی، کمشنر قلات ڈویژن بشیر احمد خان بازئی ودیگر ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی بلوچستان نے مرحوم سردار عطاء اللہ خان مینگل کی بلوچستان کے لئے خدمات کو سراہا۔وزیر اعلی بلوچستان خضدار پہنچنے پر کمشنر قلات ڈویژن بشیر احمد خان بازئی ڈی آئی جی پولیس جاوید عالم اڈھو،ڈپٹی کمشنر خضدارمیجر ریٹائرڈ بشیر احمد بڑیچ ،ایس اپس پی خضدار ارباب امجد خان کاسی ،اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمیل احمد بلوچ ودیگر نے استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ سردار عطاء اللہ مینگل کی خدمات کو مدتوں تک یاد رکھا جائے گا سردار عطاء اللہ مینگل نے اپنی زندگی میں قوم و ملک کے لئے بہت سے قربانیاں دی ہیں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں