امن وامان کو مزید موثر اور جامعہ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرینگے ،محمد نعیم خان با زئی

اس سلسلے میں قلات ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرزکو ہدایت کردی گئی ہی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کریں ، کمشنر قلا ڈویژن

پیر 13 مئی 2024 20:10

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم خان بازئی نے کہاہے کہ امن وامان کو مزید موثر اور جامعہ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرینگے اس سلسلے میں قلات ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرزکو ہدایت کردی گئی ہی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کریں ا من وامان کو برقرار رکھنے کے لئے لیویز فورس کی گشت اور لیویز پوسٹوں پر تعینات عملے کو ہدایت کریں کہ اپنے ارد گرد کے حالات پر مکمل نظر رکھیں کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں ان خیالات کا اظہار کمشنر قلات ڈویڑن نے اپنے عہدے کا چارچ سنبھالنے کے بعد آفیسران و اسٹاف سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویڑن نثاراحمد مستوئی موجود تھے کمشنر قلات دویڑن نے کہا کہ علاقے میں امن وامان قائم رکھنا عوام کے جان و مال کی حفاظت و کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو سفر کے لئے محفوظ بنانا ہماری اولین ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں میں خود بھی ڈویڑن کا مکمل دورہ کرکے چیک اینڈ بیلنس رکھونگا اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں و آفیسران کی کارکردگی کو سراہا جائیگا اور امن و امان کے سلسلے میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی کمشنر قلات ڈویڑن نے کہا کہ سائلین دور دراز علاقوں سے مسافت طے کرکے کمشنرآفس اپنے مسائل لیکر آتے ہیں اسٹاف کو چاہئیے کہ وہ بروقت ان کی داد رسی کرکے اپنی ذ مہ داریوں کو پورا کریں کمشنر قلات ڈویڑن نے کہا کہ سرکاری آفیسران و عملہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں عوام کی خدمت ہم پرفرض ہے کیونکہ عوام کے خدمت کرنے کے بدلے سرکار ہمیں تنخواہ و مراعات دیتی ہے عوام کی خدمت عوام پر احسان نہیں بلکہ یہ ان کا بنیادی حق بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں