میر اسراراللہ خان زہری ودیگر کاجھالاوان کے عظیم سیاسی سپوت عبدالصمد کرد کے ناگہانی رحلت پر اظہارافسوس

ہفتہ 18 مئی 2024 23:23

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے قائد سابق وفاقی وزیر میراسراراللہ خان زہری,مرکزی سینئر نائب صدر ٹکری نذر مینگل،مرکزی سیکرٹری جنرل سابق سینیٹر سید اکبر شاہ,مرکزی انسانی حقوق سیکرٹری نوابزادہ میر ضیااللہ خان زہری، مرکزی اطلاعات سیکریٹری انوربلوچ,مرکزی لیبرسیکٹریری میرادریس زہری,سابق سینٹرل کمیٹی کے ممبر میرعلی حسن لہڑی,ضلعی آرگنائزر خضدارچیئرمین منیراحمد زہری،ڈپٹی آرگنائزر شمس الدین میروانی،تحصیل آرگنائزر حافظ صادق زہری ودیگرنے اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں جھالاوان کے عظیم سیاسی سپوت سیاسی رہنما عبدالصمدکردکے ناگہانی رحلت پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالصمدکردایک حق گو سیاسی رہنما تھے۔

(جاری ہے)

انکی ناگہانی رحلت سے پیداہونے والے خلا برسوں تک پر نہیں ہونگے ان کی زندگی بھر کی علاقائی جدوجہد یہاں کے مظلوم عوام کیحقوق حاصل کرنے کیلئے گزری ہیمرحوم نے اپنے بچپن سے عمر کی اس حصے تک اپنے موقف پر ڈٹ کر قائم رہے اور خضدار کے عوام کیلئے ہروقت قربانی دیتے رہے انکی اچانک وفات جھالاوان ایک عظیم سیاسی رہنما سے محروم ہوگیاہے مرحوم عبدالصمد کرد کی خضدارکے مظلوم عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد ناقابل بیان ہیں وہ عوام کیلئے مرمٹنے والے عظیم سپوت اورقومی جدوجہد میں ایمانی جزبہ رکھنے والے سیاسی رہنما گط مرحوم نے اپنے عمر میں عوام کے حقوق کی جدوجہد کرتے ہوئے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے ہیں ان کے ناگہانی رحلت کی اس دکھ کی گھڑی میں اہل خاندان سے ہم برابر کے شریک ہیں دعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات کو بلند کریں اور پسماندگان کو اس عظیم سانحہ کو برداشت کرنے کی صبروجمیل عطا فرمائیں ۔

امین

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں