بی ایم ای کی جانب سے بلوچستان کے گریجویٹس کے لئی8 ہفتوں پر محیط انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے اختتام پذیر

جمعرات 16 مئی 2024 19:20

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور حکومتِ بلوچستان کے درمیان اپنی نوعیت کے پہلے کان کنی کے مشترکہ منصوبے بولان مائننگ انٹرپرائزز (بی ایم ای) نے مقامی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور خطے کے گریجویٹس کو بااختیار بنانے کے لیے 8 ہفتوں پر محیط انٹرن شپ پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے۔

یہ پروگرام، جس میں 25 گریجویٹس نے شرکت کی ،جن میں پہلی بار 7 خواتین بھی شامل تھیں، جو روایتی طور پر مردوں کی برتری والے معاشرے میں صنفی شمولیت اور تنوع کی طرف ایک ترقی پسند قدم ہے۔بی ایم ای کی خضدارمیں موجود سہولت پر منعقدہ تقریب میںپی پی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر سکندر علی میمن نے شرکت کی۔ انہوں نے گریجویٹس اور حاضرین سے اپنے خطاب میں بی ایم ای کی جانب سے نوجوانوں کی صلاحیتوںکو پروان چڑھانے اور انہیں وسائل کے حصول اور انتظام کاری کے متحرک شعبے میں مہارت حاصل کرنے کے لئے کام کے دوران تربیت اورتجربے کے ذریعے مطلوبہ مہارت اور علم سے بہرمند کرنے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے گریجویٹ ہونے والے انٹرن میںاسنادتقسیم کیں جن کا تعلق مختلف تعلیمی پس منظر مثلاً انجینئرنگ،ارضیات اور مینجمنٹ سائنسز سے تھا۔8 مارچ کو شروع ہونے والے اس انٹرن شپ پروگرام کی پوری مدت کے دوران، انٹرنز کو خضدار میں موجودبی ایم ای کی آپریشنل سہولیات سے بیرائٹس کی کان کنی اور پروسیسنگ کی پیچیدگیوں کی آگہی کام کے دوران تربیت کے ذریعے دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں