لیویز باصلاحیت ،اعلیٰ معیار کی فورس بن چکی ،صوبہ میں قیامِ امن کیلئے کردار احسن انداز میں نبھارہی ہے ،میر یونس عزیز زہری

منگل 15 جون 2021 15:56

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے لیویز فورس کے 13بیج پاسنگ آئوٹ میں 577لیویز جوانوں کی ٹریننگ مکمل کرنے پر ڈی جی لیویز بلوچستان مجیب الرحمان قمبرانی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ لیویز فورس اس وقت ایک باصلاحیت اور اعلیٰ معیار کی فورس بن چکی ہے جو صوبہ بھر میں قیامِ امن کے لئے اپنا کردار بھی احسن انداز میں نبھارہی ہے ۔

لیویز فورس بلوچستان میں شہری اور دیہی علاقوں میں رہنے والے قبائل اور عوام کے مزاج کو سمجھتی ہے اور مشکل حالات و چیلنجز سے نمٹنا بھی جانتی ہے ۔ آج خضدار ٹریننگ سینٹر میں لیویز فورس نے دہشت گردی و رہزنی کے روک تھام اور مجرمان کی گرفتار کا جو عملی نمونہ پیش کیا وہ حوصلہ افزا تھا ہم لیویز فورس کی ان صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہیں اور اس کا پورا کریڈٹ مجیب الرحمن قمبرانی ڈائریکٹر جنرلیویز فورس کو دیتے ہیں کہ جنہوںنے اپنی محنت اور صلاحیتوں کے باعث لیویز فورس کو ایک معیاری فورس بنانے میں کردار نبہایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے لیویز فورس کی تیرویں بیج پاسنگ آئوٹ تقریب کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاکہ ایک بیج میں 577جوانوں کا ٹریننگ مکمل کرنا بھی کوئی معمولی بات نہیں یہ تمام نوجوان عسکری صلاحیتوں سے لبریز ہوچکے ہیں اور بطور محافظ اپنی خدمات بلوچستان میں پیش کریں گے اور عوام کو پہلے سے بھی زیادہ امن و سکون کا احساس ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ لیویز فورس اسی طرح اپنی صلاحیتوں کا جوہر منوکر اعلیٰ و معیاری فورس بننے کے اعزاز کو برقرار رکھے گی ۔ میر یونس عزیز زہری نے لیویز فورس بلوچستان کے دستے کی آئند 23مارچ یوم ِ پاکستان پریڈ میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ بلوچستان لیویزفورس کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے جہاں لیویز فورس اپنی صلاحیتوں کو پورے پاکستان کو دکھانے میں کامیاب ہوجائیگی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں