حکومت صوبے میں زراعت کو ترقی دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ،محمد آصف زہری

صوبے کے عوام کا انحصار زراعت پر ہے، شعبے پر حکومت کی خصوصی توجہ مرکوز ہے

اتوار 21 اکتوبر 2018 18:11

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) حکومت صوبے میں زراعت کو ترقی دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ، صوبے کے عوام کا انحصار زراعت پر ہے اس شعبے پر حکومت کی خصوصی توجہ مرکوز ہے ۔یہ بات پراجیکٹ ڈائریکٹر فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن عبدالحمید نے زمینداروں کی آگاہی کے لئے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ورکشاپ زمینداروں کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر توسیعی محمد آصف زہری ، زراعت آفیسران شاہ زمان دانش سلیم سید ذوالقفار علی شاہ محمد حنیف و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے کہاکہ جھالاوان میں عوام کی اکثریت کا انحصار زراعت پر ہے ،اور وہ زراعت ہی کے ذریعے روزگار کمارہے ہیں ، ہماری کوشش ہے کہ زراعت کے شعبے کو ترقی دیکر پیداوار کو علاقے میں مذید بڑھایاجائے اس کے لئے محکمہ زراعت زمینداروں کے مابین تعلقات بڑھانے کے لئے بھی اقدامات کررہاہے ، حکومت چاہتی ہے کہ زراعت کا شعبہ پہلے سے بھی زیادہ ترقی کرے اوراسی زراعت کے ذریعے ملکی معیشت بہتر ہوسکے ، یہاں ہر موسم میں اچھا خاصا پیدوار ہوتا ہے جو نہ صرف یہاں کے لوگوں کی ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں بلکہ ان کی ترسیل ملک کے دیگر حصوں میں بھی ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

زمینداروں کی خوشحالی اور ان کی سہولیات کی فراہمی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے ، صوبے میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے زراعت پر کافی اثرات مرتب ہوئے ہیں ، جس کی وجہ سے زراعت پر کافی منفی اثرات پڑے ہیں ان تمام مسائل سے نمٹنے کے لئے ہم نئے طور و طریقے اختیار کرکے زراعت کو ترقی دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں