وکلاءاور عدلیہ کو تقسیم کرنے کی مزاحمت کریں گے،حامد خان

موجودہ حکومت ہارے ہوئے لوگوں پر مشتمل ہے،ہم کسی آئینی ترمیم کو تسلیم نہیں کریں گے، آئینی ترمیم لا رہے ہیں، یہ غیر قانونی حکومت ہے یہ ترمیم نہیں کر سکتی،پریس کانفرنس

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 10 مئی 2024 15:16

وکلاءاور عدلیہ کو تقسیم کرنے کی مزاحمت کریں گے،حامد خان
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 مئی 2024 ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر حامد خان کا کہنا ہے کہ وکلاءاور عدلیہ کو تقسیم کرنے کی مزاحمت کریں گے، موجودہ حکومت ہارے ہوئے لوگوں پر مشتمل ہے،ہم کسی آئینی ترمیم کو تسلیم نہیں کریں گے، ہم آئینی ترمیم لا رہے ہیں، یہ غیر قانونی حکومت ہے یہ ترمیم نہیں کر سکتی،لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وکلاءکو تقسیم کرنا چاہتی ہے، وکلاءہر آمر کے سامنے کھڑے رہے ہیں۔

پولیس کو کوئی حق نہیں کہ وکلاءکو ہائی کورٹ میں داخلے سے روکے۔ وکلاءعدلیہ کو تقسیم کرنے یا کسی کو توسیع دینے کی مزاحمت کریں گے۔ہم پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہیں، یہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں، تمام سول عدالتیں ایک ہی جگہ رہنی چاہئیں، وکلاءپر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

سب جانتے ہیں کہ ، وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب تک ہارے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے صدر اسد منظور بٹ کا کہنا تھا کہ وکلاءپر بہیمانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ ہائی کورٹ میں پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی قابلِ قبول نہیں، لاہور ہائی کورٹ سے پولیس کی نفری ہٹائی جائے۔ اس وقت عدلیہ میں بہت سے مسائل ہیں۔ وکلاءکے ساتھ جو ہوا، ہم کسی کو معاف نہیں کریں گے۔پنجاب پولیس کے وکلا پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

وکلاءکے مطالبات پورے نہ ہونے تک مشن جاری رہیگا۔وکلاءرول آف لاءکی بات کرنے والے ہیں اس لئے انہیں نہیں جھکایا جا سکتا۔جس نے بھی پرامن وکلاءکا راستہ روکنے کا حکم دیا ہے ان افسران کے خلاف کارروائی کی جائے،پرامن احتجاج ہرشہری کا حق ہے۔ ملک میں آئین وقانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ہم نے ہمیشہ آئین و قانون کی بات کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں