خضدار کی عدالت سے قتل کے مجرم کو سزائے موت اور مجموعی طور پر تیرہ سال قید کی سزا سنادی گئی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:03

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) خضدار کی عدالت سے قتل کے مجرم کو سزائے موت اور مجموعی طور پر تیرہ سال قید کی سزا سنادی گئی، سزاپانے والے شخص نے دو سال قبل نال میں ایک شخص کو قتل اور دو خواتین کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا تفصیلات کے مطابق خضدار میں ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹ کے جج جناب عبدالواحد بازئی کی عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے مجرم محمد عمرولداللہ بخش ذات بلوچ ساکن نال کو ایک شخص کو قتل اور دو خواتین کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کاجرم ثابت ہونے پر سزائے موت کی سزاسنا دی ، مجرم کو سات سال فائرنگ اور تین تین سال دو خواتین کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کی بھی سزا سنادی ۔

(جاری ہے)

سزا یافتہ شخص نے 25اکتو بر 2017کو خضدار کے تحصیل نال بمقام جوری خطی چک میں فائرنگ کرکے محمد عالم ولد اعظم کو قتل اور دیگر دو خواتین مسماة آمنہ اور مسماة ماہ بی بی کو زخمی کردیا تھا ، آج بروز جمعرات کو یہاں خضدار میں ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹ نے قتل کے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم محمد عمر کوسزائے موت اور مجموعی طور پر 13سال قید کی سزا سنادی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں