کوٹلی،افسرمال سردارمحمدپرویزخان کی کاروائی،محکمہ جنگلات کی اراضی پرناجائزقبضہ کی کوشش ناکام بنادی

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:39

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء)افسرمال سردارمحمدپرویزخان کی کاروائی۔چھپریاںماہل کے مقام پرمحکمہ جنگلات کی اراضی پرناجائزقبضہ کی کوشش ناکام بنادی۔غیرقانونی طورپرجاری تعمیرکوزمین بوس کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افسرمال سردارمحمدپرویزخان نے چھپریاں ماہل کے مقام پرمحکمہ جنگلات کی اراضی پرناجائزقبضہ کرنے کی کوشش کوناکام بناتے ہوئے غیرقانونی طورپربنائے جانے والے مکان کومسمارکردیا۔

افسرمال سردارمحمدپرویزخان نے بتایاکہ چھپریاںماہرکے مقام پرمحکمہ جنگلات کی اراضی پرکچھ لوگ ناجائزقبضہ کرنے کی کوشش کررہے تھے اورانہوںنے سرکاری اراضی پرناجائزتعمیرات کرنے کی کوشش کی جس پرتحت ضابطہ وقانون کاروائی کرتے ہوئے سرکاری اراضی کوواگزارکرالیاگیااورناجائزوغیرقانونی تعمیرات کوروک دیاگیا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں