کوٹلی، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر زنانہ فوزیہ اسلم کا دورہ سہنسہ ،مختلف سکولز کا معائنہ ،سٹاف کی حاضری چیک کی

ہفتہ 16 مارچ 2019 14:49

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء)ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر زنانہ فوزیہ اسلم کا دورہ سہنسہ ،مختلف سکولز کا معائنہ کیا اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ معائنہ کے دوران گرلز مڈل سکول سیاہ شریف ،گرلز مڈل اودھے شریف ،اور گرلز مڈل سکول تھلہ لاٹ کو بند پایا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر زنانہ محترمہ فوزیہ اسلم نے گرلز مڈل سکول سیاہ شریف ،گرلز مڈل اودھے شریف ،اور گرلز مڈل سکول تھلہ لاٹ کی صدر معلمات اور جملہ سٹاف کو معطل کرتے ہوئے معطلی کی اطلاع حکام بالا کو کر دی گی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر زنانہ محترمہ فوزیہ اسلم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے اور سٹاف اپنی حاضری کو یقینی بنائے جو تعلیمی ادارہ بند پایا گیا کے سٹاف کے خلاف قانونی کارروئی کرتے ہوئے رپورٹ حکام بالا کو پہنچائی جائے گی ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں