سیلز ٹیکس سے ادائیگی کا طریقہ کار آ سان بنانے سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ،سمگلنگ اورافراط زر میں کمی ہو گی،دارو خان اچکزئی

بدھ 12 دسمبر 2018 12:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) رہنما یونائیٹڈ بزنس گروپ ایف پی سی سی آئی انجینئر دارو خان اچکزئی نے مطالبہ کیا ہے کہ سیلز ٹیکس کے موجودہ نظام میں اصلاحات سے کاروباری صورتحال پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے،سیلز ٹیکس سے ادائیگی کا طریقہ کار آ سان بنانے سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ جبکہ ٹیکس چور ی ،سمگلنگ اورافراط زر میں کمی واقع ہو گی۔

(جاری ہے)

یہاں جاری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سیلز ٹیکس میں کمی کرے تو ان مشکلات کو کم کیا جا سکتا ہے‘ انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس میں اصلاحات سے حکومت کو اربوں روپے کی بچت ہو گی جبکہ نجی شعبہ کیلئے کاروباری لاگت کم ہونے سے سرمایہ کاری کا ماحول بھی سازگارہو جائیگا‘انہوں نے تجویز پیش کی کہ اگر سیلز ٹیکس میں خاطر خواہ کمی کر کے اسے ناقابل واپسی قرار دیدیا جائے تو ریفنڈ کلیمز اور ان پٹ ٹیکس کے متعلق شکایات ختم ہو جائیں گی‘انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں