انجمن تاجران کی کال پر رائے ونڈ میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال

پیر 19 اپریل 2021 16:47

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) مرکزی انجمن تاجران کی کال پر رائے ونڈ میں کاروباری مراکز بند رہے ۔مرکزی انجمن تاجرن کی کال پر کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی فارمیسی اور میڈیکل سٹور ہڑتال کے باعث بند رہے ۔

(جاری ہے)

مریضوں کو ادویات کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،مساجد میں دکانیں بند کروانے کے اعلانات کے بعد تاجروں نے اپنی دکانیں بند کردیں جس سے گردونواح سے آنیوالے سینکڑوں افراد کو خریداری کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔تاہم تمام شاہرائوں پر ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہی مسافرگاڑیوںکی آمدورفت کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں