جیل ٹرائل کیخلاف اعجاز چوہدری کی درخواست پر فریقین کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت

جمعرات 2 مئی 2024 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے جیل ٹرائل کیخلاف تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی درخواست پر فریقین کو جواب داخل کرانے کیلئے 9 مئی تک مہلت دیدی۔

(جاری ہے)

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جناح ہائوس پر حملے اور گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں گرفتار اعجاز چوہدری کی جیل میں مقدمہ کے ٹرائل کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ جناح ہائوس کے باہر گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا جیل ٹرائل کا نوٹیفیکیشن قانون کے منافی جاری کیا گیا ،درخواست گزار کو فیئر ٹرائل کا حق دیا جائے ۔عدالت جیل ٹرائل کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار اوراوپن کورٹ میں کرنے کا حکم دے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں