سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے آڈٹ کرنے کے طریق کار کیخلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

پیر 2 اگست 2021 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آرکے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے آڈٹ کرنے کے طریق کار کے خلاف دائر درخواستوں پر فریقین کے وکلا ء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزانے یرضاموٹرز سمیت 60 سے زائد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا۔درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ براہ راست آڈٹ سلیکشن سیکشن 25 اے اور سیکشن 177 اے کی خلاف ورزی ہے۔

۔

(جاری ہے)

ایک سے زائد سالوں کو آڈٹ کے لئے سلیکٹ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ ایف بی آر کا سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے آڈٹ کرنے کا موجودہ طریق کار قانون کے مطابق درست نہیں۔درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت ایف بی آر کے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے آڈٹ کرنے کے موجودہ طریق کار کوکالعدم قرار دے ۔ ایف بی آر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے آڈٹ کرنے کا موجودہ طریق کار کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ فاضل عدالت نے فیصلے تک ایف بی آر کو درخواست گزاروں کے خلاف کسی حتمی فیصلہ سے روک رکھاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں