پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8فیصد کمی ہوگئی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 12.084 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا

ہفتہ 20 اپریل 2024 15:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکر مارچ 2023 تک کی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 12.084 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کے 13.083 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 8 فیصد کم ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مارچ 2024 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1.506 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 25 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1.206 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔فروری کے مقابلہ میں مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 21 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، فروری میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 1.246 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں