پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

بدھ 1 مئی 2024 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) سمال ٹریڈرز اینڈ جنرل سٹورز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین میاں محمد زاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کے میں مزدور سب سے بڑی قوت ہیں۔مزدوروںکی آبادی 7کروڑ افراد پر مشتمل ہے،جو ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ملوں، فیکٹریوں اور کارخانوں کے مالکان ان کی دن رات کی محنت سے اربوں روپے کما کر پر تعیش زندگی بسر کررہے ہیں۔

لیکن پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم اور کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے۔اس کو نا تو اس کی محنت کا پورا معاوضہ ملتاہے اور نہ ہی قانون کے مطابق اجرت ادا کی جاتی ہے۔مزدور وں کے حقوق کا تحفظ کرنے والے سرمایہ داروں کے زر خرید غلام کا کردار ادا کررہے ہیں۔ بلکہ سرمایہ داروںکے ہاتھ کی کٹھ پتلی بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر مزدور چاہتے ہیں کہ ان کی تقدیر بدلے اور ان کے حقوق کو پورا تحفظ حاصل ہو تو ان کو متحد ہونا پڑے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہو ںنے گزشتہ روز بند روڈ پر یوم مزدوراں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رشید خان ، ڈاکٹر عمران نواز،میاں خالد منشاء شاہین،سلامت بھٹی، طالب حسین ، عثمان نورانی، شہزاد علی شیخ سمیت کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ میاں محمد زاہد کا کہنا تھاکہ یکم مئی کے دن روایتی بیان اور مزدوروں کی عظمتوں کو سلام پیش کرنے کے بجائے اعلی حکام کو عملی اقدامات کرنے چاہیے ملک میں بننے والی ہر حکومت نے مزدوروں کا استحصال کیا ہے ۔

میاں محمد زاہد کا کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہرشعبہ ہائے زندگی سے وابستہ مزدور طبقے کو بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں اور سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں موجود مزدوروں کی تنخواہ کم از کم 50 ہزار مقرر کی جائے ۔ سمال ٹریڈرز اینڈ جنرل سٹور ایسوسی ایشن اپنے مزدوروں بھائیوںکے حقوق کی جنگ جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں