رائے ونڈ تبلیغی مرکز کے پڑوس میں 11 ہزار کے وی تاریں گزرنے سے ہزاروں افراد کی زندگیاں دائو پر لگ گئیں

منگل 8 نومبر 2016 16:03

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2016ء) تبلیغی مرکز کے پڑوس میں 11 ہزار کے وی تاریں گزرنے سے ہزاروں افراد کی زندگیاں دائو پر لگ گئیں ،2سال سے بند ٹرانسمیشن لائن میں دوبارہ برقی رو بحال ہونے سے شہری خوف کے سائے تلے زندگی گزار نے پر مجبور ،اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو حکام کی مجرمانہ غفلت کے باعث رائے ونڈ تبلیغی مرکز کے پڑوس میں واقع ظہور ٹائون ،حسین ٹائون سے گزرنے والی 11ہزار کے وی سپلائی لائن عرصہ دو سال سے تعطل کا شکار تھی جس دوران مقامی لوگوں نے اپنے مکان وغیرہ تعمیر کرلئے ۔

گزشتہ روز لیسکو حکام نے بغیر اطلاع کے مذکورہ سپلائی لائن میں برقی رو بحال کردی جس سے مذکورہ علاقوں میں مکین ہزاروں افراد میں خوف و ہراس کی فضا ء پائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوںحاجی محمد مشتاق ،حاجی محمد اصغر ،رانا اعجاز احمد ،عبدالرزاق،اسرائیل میواتی ،حاجی لقمان ،رانا عبدالشکور ،رانا عبدالمجید ،رانا محمد مقصود ودیگرنے لیسکو حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آبادی میں فو ر کور کی بجائے 11ہزا ر کے وی سپلائی لائن کی بحالی سے ہزاروں افراد کی زندگیاں دائو پر لگ گئی ہیں ۔

لیسکو حکام نے مقامی آبادی کو اس خوف ناک صورت حال بارئے آگاہ کرنا گوار ا نہیں کیا جس سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔رانا شہباز احمد نے کہا کہ متاثرہ علاقہ میں مساجد بن چکی ہیں جہاں تبلیغی جماعت کی جماعتیں قیام پذیر رہتی ہیں اور ننھے بچے دینی تعلیم حاصل کرتے ہیں جس کے اوپر سے 11ہزار کلوواٹ بجلی کی تاریں گزر رہی ہیں بجلی کی تاروں میں ہیوی ٹرانسپمیشن کی بحالی سے حادثات کے امکان کونظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیسکو حکام نے مقامی فیکٹری مالک سے بھاری مک مکا کے بعد مذکورہ بند سپلائی لائن کو ہائیر فیڈر سے کنکشن کرکے ہزاروں جانوں کو دائو پر لگا دیا ہے اگر مذکورہ سپلائی لائن کو بند نہ کیا گیا تو ہزاروں افراد احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے اور جانی نقصان کی تمام ذمہ دار لیسکو افسران پر عائد ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں