رائے ونڈ ،جمعہ کی ہفتہ وار تعطیل پر عملدرآمد کے بعد تاجروں کا مرکزی انجمن تاجران کے انتخابات کا مطالبہ

جمعہ 18 نومبر 2016 15:01

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2016ء) جمعہ کی ہفتہ وار تعطیل پر عملدرآمد کے بعد تاجروں نے مرکزی انجمن تاجران کے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹھ سالوں سے تاجر تنظیموں کے الیکشن نہ ہونے سے کارکردگی مایوس کن ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز تاجروں میں جمعہ کی تعطیل بارے اختلافات پڑنے کے بعد مرکزی انجمن تاجران نے رائے شماری کروائی جس میں تاجروں کی اکثریت نے جمعہ کی چھٹی کی حمایت کردی بعدازاں تاجروں کی کثیر تعداد نے کہا کہ جس طرح مرکزی انجمن تاجران نے ہفتہ وار تعطیل کو جمہوری طریقے سے کروا کر تاجروں کے مابین اختلافات کو ختم کیا ہے اسی طرح تاجر رہنما مرکزی انجمن تاجران کے انتخابات کروانے کا بھی اعلان کریں کیونکہ 8سال کے طویل عرصے سے قائم تنظیم مسائل کا شکار ہو کر رہ گئی ہے جمہوری روایات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تاجرتنظیم کے انتخابات بھی کرواکر شہر میں بے چینی کی فضاء کو ختم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں