جی سی یو مجلسِ مباحث نی315 ایوارڈز جیت لیے

بدھ 1 اگست 2018 21:46

لاہور۔یکم اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی مجلسِ مباحث نے 2017-18ء تعلیمی برس میں مختلف تقریری مقابلوں میں315ایوارڈزجیت لیے۔ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر حسن امیرشاہ ، چیئر مین سوسائٹیز بورڈ پروفیسر مرزا اطہر بیگ اور رجسٹرار صبور احمد خان نے مجلسِ مباحث کی بے مثال کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور اُن کا کہنا تھا کہ راوئینزتحقیق سمیت ہر میدان میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں۔

جی سی یو مجلسِ مباحث کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 315ایوارڈز میں33ٹیم ٹرافیاں اور 133بہترین مقرر کے اعزازات شامل ہیں۔وائس چانسلر کا کہناہے کہ جی سی یو اپنے طلباء کو ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیئے مکمل رہنمائی اور تعاون فراہم کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر نے جی سی یو کے مقررین محبہ احمد،سعد خان،علی نواز،شارخ بیگ،سید عرفان مہدی،کفیل رانا،زین الحسن،حارث علی ورک،رومیشہ توصیف،حنان میر،حرم ملک،عبداللہ محسن،ذوہیب عالم،کنزہ طارق،عمر دوبیا،محمد شہباز،شہربانو،ابرار علی،غلام مصطفی،آمنہ غفور،عمیر علی،احمد سلطان،توصیف محمود،ابتحاج احمد،محمد حسنین،حافظ عامر،زاہد حسین،مکرم غفور،رابعہ جاوید،حذیفہ علی،نشمیہ ابراہیم اورعلی شیردل کی مجلسِ مباحث کے لیئے انفرادی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر مجلسِ مباحث کے مشیر صدیق اعوان کا کہنا تھا کہ مجلسِ مباحث 1993ء سے اپنی موجودہ شکل میں ملکی اورعالمی تقریری مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے اور315ایواردڈز کا یہ اعزاز25سال میں مجلسِ مباحث کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں